اس بجٹ میںکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہماری ترجیح ٹیکس کولیکشن مکینزم میںبہتری و اصلاحات متعارف کروانا ہے،وزیر خزانہ پنجاب

منگل 16 اکتوبر 2018 23:22

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مجموعی صورت حال کے پیش نظر ہم پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بجٹ میںکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، ہماری ترجیح ٹیکس کولیکشن مکینزم میںبہتری اوراصلاحات متعارف کروانا ہے اور اسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم 376 ارب روپے صوبائی محاصل اکٹھے کریں گے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہوں گے ، پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام میں کرپشن Leakeges اورسسٹم کی پیچیدگیوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے اور ان کاازالہ کر کے ٹیکس دینے کے عمل کو آسان بنایا جائے ، ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کا شعور اب اس سطح پر آچکاہے کہ وہ اپنے پیسوں کا غلط استعمال نہ ہونے دیں گے اور غلط کاموں کا فوری سدباب کرینگے، ہم ٹیکس گزار عوام کی سہولت کیلئے ای پیمنٹ کا نظام بھی متعارف کروارہے ہیں جس کے ذریعے لوگ حکومت کو واجب الاادا رقوم آن لائن سسٹم کے تحت باآسانی اداکرسکیں گے، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ اس ادارے کو مزید فعال بنایا جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ ریونیو اکٹھا کرنے والے اداروں کی کپیسٹی بلڈنگ میں ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں