پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی،شازیہ احمد نواز

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:29

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف ومن ونگ کی سینئر مرکزی رہنما شازیہ احمد نوازنے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے ٹیکسوں کاپیسہ سابقہ حکمرانوں کی طرح فضول منصوبوں پر خرچ نہیں کر ے گی میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائیں گے،نیا پاکستان ہر صورت بنے گا،کفایت شعاری سادگی کو فروغ دیں گے،پولیس کو مضبوط اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی،تمام فیصلے قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی تقدیر بدلنے کی خواہاں ہے،تمام تر وسائل عوام پر خرچ کریں گے،عمران خان تاریخ کے بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے،عوام پاکستان کے قیام سے اب تک جس تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے وہ وقت آگیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی خواہاں ہے ایسے اقدامات اُٹھائیں جائیں گے جس سے ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے،حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے زیادہ سے مواقع فراہم کرنے کے جامع پروگرام لا رہی ہے۔عمران خان پورے ملک میں تبدیلی لاکر دکھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں