محترمہ نصرت بھٹو کی ساتویں برسی (کل )منائی جائے گی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ ،بینظیر بھٹو شہید کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کل (منگل) کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مختلف مقامات پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات ہوں گی ۔ محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ بیگم نصرت بھٹو23اکتوبر2011ء کو جہان فانی سے رخصت ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں