پاکستان ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

منگل 23 اکتوبر 2018 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روذ پاکستان ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن نے عملہ ریلوے کے ساتھ مل کرویٹ مین روڈ عقب ریلوے جنرل سٹور لاہور پر سپورٹس کمپلیکس کے لئے مختص ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے لئے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا اور 22 مرلے ریلوے اراضی مالیتی تقریباٌ 33لاکھ روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروائی ۔

اس موقع پر ایس پی پاکستان ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن میاں افنان امین کے ہمراہ ریلوے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ جب کہ IOW عبدالرحیم نے بھی عملہ ریلوے کے ساتھ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں حصہ لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں