کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیرصدارت اجلاس ،شکاگو کی کائونٹی بولنگبروک کے میئر کے دورہ لاہور کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 12 نومبر 2018 23:47

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیرصدارت ٹائون ہال میں امریکی شہر شکاگو کی کائونٹی بولنگبروک کے میئر روجر سی کلارکے دورہ لاہور کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وال سٹی لاہور اتھارٹی،محکمہ ٹرانسپورٹ ، لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اورڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑہ نے بھی شرکت کی۔

میئر لاہور نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اپنے ذمے تمام تر کاموں کو بخوبی سر انجام دیں۔اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ بعدازاں میئر روجرسی کلار لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے اور پنجاب بورڈ انویسٹمنٹ کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں