جشن ولادت سرور دو عالمﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،سید محمد کبیر علی شاہ

اتوار 18 نومبر 2018 19:00

لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان و سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف سید محمدکبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ولادت سرور عالمﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روزلاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک کے زیر اہتمام 43 ویں سالانہ عالمی پیغام رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس بھی 11 ربیع الاول کی شب منعقد ہو گی۔انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد رسالت کریمﷺ کے پیغام اور تعلیمات کو عام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 42 کانفرنسوں کو سالانہ شب بیداری کے عنوان سے منعقد کیا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ کانفرنس کا نام تبدیل کرنے کی وجہ حکومت کی طرف سے میلادالنبیﷺ کو سرکاری سطح پر منانے کے فیصلے کی تائید میں کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی مثبت پالیسیوں کی حمایت کریں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی نصاب میں صوفیاء کرام کی تعلیمات کو بھی شامل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں