سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت

اتوار 18 نومبر 2018 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے رائیونڈ میں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، چودھری سالک حسین ایم این اے، راسخ الٰہی اور دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ انہوںنے مولانا طارق جمیل، مولانا نذر الرحمن، مولانا احسان الحق، مولانا خورشید اور مولانا احمد بٹلہ سے تعزیت بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی حاجی عبدالوہاب کی عیادت کیلئے بھی جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے ان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تبلیغ اسلام کا ایک روشن ستارہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کیلئے وقف کر رکھی تھی، دین کے فروغ اور اسلامی شعار پر عمل کی تبلیغ کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور عالم اسلام میں انہیں اہم مقام حاصل تھا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں