لاہور پولیس ربیع الاول کے حوالہ سے تمام محافل میلاد اور جلوسوں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، محمدوقاص نذیر

تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں حساس نوعیت کی محافل میلاد اورجلوسوں کے انتظامات کا خود جائزہ لیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

پیر 19 نومبر 2018 23:26

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدوقاص نذیرنے کہا ہے کہ لاہور پولیس ربیع الاول کے حوالہ سے تمام محافل میلاد اور جلوسوں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، یکم سے 9 ربیع الاول تک 170سے زائد محافل میلاد اور 20سے زائد جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی، محافل میلاد اور جلوسوں میں شرکاء کو مکمل جسمانی تلاشی کے بعد شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے، تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں حساس نوعیت کی محافل میلاد اورجلوسوں کے انتظامات کا خود جائزہ لیں،کسی بھی اجنبی شخص کو محفل یا جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائے، ایس پی مجاہد بلا ل ظفر ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے موثر گشت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں