گورنر پنجاب سے ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات

صوبے میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت

بدھ 5 دسمبر 2018 18:50

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈبلیو ایچ او کے 6رُکنی وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبے میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹی بی جیسی مہلک بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک جامع اور مربوط پروگرام کے تحت کام کر رہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ حکومت این جی اوز اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے جامع پروگرام تشکیل دے رہی ہے، گورنر نے ڈبلیو ایچ او کے وفد کو ٹی بی کنٹرول کرنے کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں