فالج کے مریضوں کیلئے جنرل ہسپتال میں جدید طبی آلات سے آراستہ سنٹر قائم
اس سے پہلے ملک کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں یہ سہولت میسر نہ تھی دنیا میں اموات کی شرح کی سب سے دوسری بڑی وجہ فالج کی بیماری ہے :پروفیسر محمد طیب سنٹر کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کی سہولیات کے پیش نظر مذید اقدامات اٹھائے جائیں گی: پرنسپل کا اعلان فالج ہونے کے 6تا24گھنٹے کے درمیان بذریعہ انجیو گرافی خون کے لوتھڑے کو نکالا جاتا ہی:پروفیسر عمیر رشید چوہدری زہ کانفرنس آج سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ہو گی ،بیرون ملک سے مندو بین کی آمد
بدھ 5 دسمبر 2018 22:40
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق ،اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سید جعفر حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری ، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر فاطمہ سمیت سینئر ڈاکٹرز کی بڑی تعدادشریک تھی۔
پرنسپل پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ دنیا میں اموات کی شرح کی سب سے دوسری بڑی وجہ فالج کی بیماری ہے جس پر قابو پانے کیلئے اس طرح کے فالج سٹروک سینٹر انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں جدید طبی آلات کے ذریعے مریضوں کو فوری علاج معالجے کی سہولت مل سکتی ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے بتایا کہ کسی بھی شخص کو فالج ہونے کی6تا24گھنٹے کے درمیان بذریعہ انجیو گرافی خون کے لوتھڑے کو دماغ سے نکال دیا جاتا ہے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی سے مریض بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں6دسمبر (آج ) سے 2روزہ کانفرنس شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے ڈاکٹرز عدنان صدیقی (امریکہ) انصر طارق رائی(امریکہ) اسامہ منصور (مصر) احمد سوبری(ملائشیا)اور حسین حیدر شاہ (دبئی) نہ صرف لیکچرز دیں گے بلکہ فالج کے مرض میں ہونے والی جدید پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے ،پروفیسر ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ایسی کانفرنس میں شرکت خوش آئند ہے جس سے نہ صرف نوجوان ڈاکٹرز کو تربیت کا موقع ملے گا بلکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں بھی مدد حاصل ہو گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر زنیراورڈاکٹر حبیب بھی موجود تھے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار