سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک جیل کی ہوا کھائے گا،ڈپٹی کمشنر لاہور کو سی ٹی او لاہور کا خط

بدھ 12 دسمبر 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ، ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک جیل کی ہوا کھائے گا۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھا ہے جس میں ورکشاپ اور موٹر مکینکس کو نیو ائیر نائٹ کے پیش نظر تنبیہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا، سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں خصوصاً والدین کو مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کی حادثاتی موت کے ذمہ دار والدین خود ہونگے۔سٹی ٹریفک پولیس نے کالجز، یونیورسٹی میں آگاہی لیکچرز دینا شروع کر دئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں