آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی عہدیداران محمد اقبال چوہان،چوہدری عبیدالرحمن مسعود، خادم حسن بھٹ،سردار مشتاق حسین کھوسہ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

بدھ 12 دسمبر 2018 23:30

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ہائوس میں محمد اقبال چوہان صدر آل پاکستان مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان ڈویژن،چوہدری عبیدالرحمن مسعود ضلعی صدرمظفر گڑھ،خادم حسین بھٹہ جنرل سکرٹری ضلع مظفر گڑھ،سردار مشتاق حسین کھوسہ ضلعی صدر ڈیرہ غازی خان نے ڈاکٹر فرخ چیمہ کے ہمراہ مسلم لیگ ہائوس میں کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ سے ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجا ب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن بھی موجود تھے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی ڈویژنل اور ضلعی قیادتوں کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کو نیب راولپنڈی کی طرف سے طلب کرنے پر احتجاج اور پیپلز پارٹی کی طرف سے حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور خواجہ برادران کی گرفتاری پر مذمت سے دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں جماعتیں احتساب کے اداروں کی طرف سے بے لاگ احتساب پر پریشان ہیں اور اسی لیے یہ پارلیمنٹ کی کاروائی میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں تاکہ کسی NROکیلئے پریشر ڈال کر کچھ حاصل کرلیا جائے ۔

(جاری ہے)

کامل علی آغا نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ملکی مفادات کو اہمیت نہیں دیتی اور ان کے لیے جمہوریت صرف ان کا ذاتی مفاد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں