اوور سیز پاکستانی خاتون کا 4 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا مکان قبضہ گروپ سے محفوظ بنا دیا گیا

امریکہ میں مقیم امبر مجتبیٰ نے شکایت درج کرائی کہ بعض افراد ان کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں‘وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر

بدھ 19 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی بروقت کارروائی سے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کا 4 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا مکان قبضہ گروپ کی دسترس سے محفوظ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر نے بتایا کہ ٹیکساس، امریکہ میں مقیم امبر مجتبیٰ نے شکایت درج کرائی کہ بعض افراد ان کے گھر والوں کو ہراساں کر کے برج اٹاری، ضلع شیخوپورہ میں واقع 4 کنال 13 مرلہ مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے شیخوپورہ پولیس کو ریفر کی گئی جس نے ملزم پارٹی کو بلا کر کسی بھی غیر قانونی حرکت سے اجتناب کی سخت وارننگ جاری کی۔اوور سیز پاکستانی خاتون امبر مجتبیٰ نے بر وقت مدد فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں