حکومت نے صحافیوںکے مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دی تو پھر ملک بھر کے صحافی کارکن سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے : ارشد انصاری

ہفتہ 5 جنوری 2019 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاہے کہ حکومت میڈیاانڈسٹری کے مسائل سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکو ساتھ لیکر چلے اس وقت ملک میں اخبارات اور ٹی وی چینلز بند ہورہے ہیںاورصحافی بڑے پیمانے پر بے روزگار ہوچکے ہیںاگر حکومت نے ان مسائل پر توجہ نہ دی تو پھر ملک بھر کے صحافی کارکن سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے تاریخی درھرنا دیا جائے گا۔

وہ ایوان اقبال میںعلی احمد ڈھلوںکی کتاب ’’ تلخیاں ‘‘ کی کتاب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاتقریب میںموجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ملک بھرکے صحافی کارکن موجودہ حکومت کوصحافی دشمن خیال کر رہے ہیں،وفاقی وزیر کو چاہیے کے وہ اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ میڈیا مالکان بھی اپنے خساروں کی آڑ میں صحافی کارکنوں کی چھانٹیاں بند کریں، ان کے اداروں میں اربوں روپے کا منافع لانے والوں کوبے روز گاری کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

انھوںنے وفاقی وزیرکومخاطب کرکے کہاکہ حکومت نے نیوزون ٹی وی چینل کے مالک طاہراے خان کو وزیراعظم ہائوس میں بٹھالیاہے جبکہ ان کے ادارے میں صحافی کارکنوں کو چارماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیںاب حکومت بتائے کہ یہ کیا پالیسی ہے۔ارشد انصاری نے مزید کہاکہ صحافی کارکنوں کی آواز بلندکرتارہوںگا چاہے اس کے لئے ڈی چوک میںدھرنادیناپڑے یا لاہور کے چیرنگ کراس کو بند کرنا پڑے۔ انھوں نے وفاقی وزیر کو یہ بھی کہاکہ حکومت آنی جانی شے ہے جو کل حکمران تھے وہ آج کوٹ لکھپت جیل میں ہیں اور جو آج حکمران ہیں اور اگر انوںنے صحافی کارکنوں اورعوام کی آواز نہ سنی تو ان کی منزل بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں