(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،ایم شاہ زید خا ن

بدھ 16 جنوری 2019 17:21

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زید خا ن نے کہا ہے کہ نواز شریف اورآصف زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیںاور دونوں کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں ۔کر پشن ملک کیلئے کینسربن چکی ہے ،ملک میں پہلی مر تبہ شفاف احتساب شروع ہونے سے کچھ لوگ شور مچا رہے ہیں مگر آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہیگا۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی تجوریاں بھرنے اور ملکی دولت بیرون ملک منتقل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا اور جب احتساب کا وقت آیا تو وہ خود کو احتساب سے بچانے کیلئے حیلے بہانے تلاش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہیں جنہوں نے ان کی کرپشن عوا م کے سامنے بے نقاب کی۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک مشکل حالات سے ضرور نکلے گا۔کر پشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو قائم ہو ئے 70سال ہو گئے مگر بد قسمتی سے قائد اعظم کے بعد ہمیں ان جیسی لیڈر شپ نہیں مل سکی، اب آ کر ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا جس کے دل میں ملک کا درد ہے، عمران خان کی توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر ہے جنہیں ماضی کی حکو متوں نے نظر انداز کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں