پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کا انتظام

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے افسران کے انٹرویوزکیے،مصر میں ٹریننگ کیلئے 4لاہورکیلئے 5 افسران شارٹ لسٹ شیڈول کے مطابق 2 افسران کوٹریننگ کے لیے اپریل میں مصر بھیجوائے جانے کا فیصلہ ٹریننگ پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں جدت لانا اور مہارت میں اضافہ کرنا ہی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیشہ وارانہ خطوط پر چلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں : کیپٹن(ر)محمد عثمان

بدھ 23 جنوری 2019 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میںعالمی ادارے کے تعاون سے مصر میں ہونے والی ٹریننگ کے لیے 4 افسران جبکہ لاہور کیلئے 5 افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بہترین کارکردگی کی بنا پر شارٹ لسٹ ہونے والے مختلف شعبہ جات کے افسران کے انٹرویو لیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کا انتظام کیا ہے۔عالمی ادارے کے تعاون سے مصر میں ہونے والی ٹریننگ کیلئے 4 اور لاہور میں ہونے والی ٹریننگ کے لیے 5 افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

بہترین کارکردگی کی بنا پر شارٹ لسٹ ہونے والے افسران کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خود انٹرویو کیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شیڈول کے مطابق 2 افسران کوٹریننگ کے لیے اپریل میں مصر بھجوائے جانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔5 افسران کو پاکستان میں انٹرنیشنل اداروں کے تعاون سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔ ٹریننگ پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں جدت لانا اور مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔یاد رہے اس سے قبل بھی پی ایف اے افسران کو بیرون ممالک ٹریننگ پر بھیجا جا چکا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہناتھا کہ خوراک کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کو سمجھنے اور قوانین سے آگاہی دلوانے کیلئے ایسے ٹریننگ کورس ناگزیر ہیں۔بیرون مما لک سے تربیت حاصل کرنیوالے افسران واپس آکر مزید ملازمین کی ٹریننگ بھی کر سکیں گے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیشہ وارانہ خطوط پر چلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں