پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ،کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 21 فروری 2019 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و سا بق انچارج میڈ یا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گا اور دنیا بھر میں ایشیا کے ٹائیگر کی حیثیت سے اس کی پہچان ہو گی۔وہ ممالک جو پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں جلد اپنی مصنوعات کے لئے سی پیک کی راہداری کو اپنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جس کی بدولت سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا ہے کہ و زیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام حاصل کرے گا اورتحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں اوراس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان 22کروڑ عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں