بھارت کے جارحانہ رویہ کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے اور ایسے وقت میں کہ بھارت طبل جنگ بجارہاہے ‘فرید احمد پراچہ

جمعرات 21 فروری 2019 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فریداحمد پراچہ نے کہاہے کہ بھارت کے جارحانہ رویہ کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے اور ایسے وقت میں کہ بھارت طبل جنگ بجارہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جنونی ہندوئوں نے پاکستانی قیدی کو جیل میں وحشیانہ طریقہ سے شہید کردیا ہے اور سیاحت پر گئے پاکستانی شہریوں کو بری طرح ہراساں کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں بھارت کو پلوامہ حملہ کی تحقیقات کی پیش کش اور مذاکرات کی دعوت جیسے اقدامات قوم کے جذبات کے مطابق نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی متعصب حکمران لاتوں کے بھوت ہیں ۔ پاکستانی قیدی کا معاملہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم متحد ہے اور تمام اختلافات کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اظہار عزم میں حکومت اپوزیشن اور قوم کے تمام طبقات متحد ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں