سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں پانچ چشم دید گواہان کی شہادتیں قلمبند

پیر 22 اپریل 2019 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں پانچ چشم دید گواہان کی شہادتیں قلمبند کر لی گئیں، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو گواہان کے بیانات پر جرح کے لئے آج (منگل) کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد کیس پر پانچ چشم دید گواہان اعظم ،سلامت عرف منا، برکت، وارث یونس اور یوسف کی شہادتیں قلمبند کر لی گئیں۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو گواہان کے بیانات پر جرح کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آج (منگل )تک ملتوی کر دی۔ مقدمے کے 40 ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں