پنجاب حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی ایکٹ 2019 پنجاب اسمبلی کے دوران اجلاس میں آئندہ جمعہ تک منظور کروانے کے امکانات

لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی ادروں کے 58 ہزار نمائندگان سراپا احتجاج

منگل 23 اپریل 2019 21:17

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی ایکٹ 2019 پنجاب اسمبلی کے دوران اجلاس میں آئندہ جمعہ تک منظور کروانے کے امکانات روشنی میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی ادروں کے 58 ہزار نمائندگان سراپا احتجاج بن گئے ا ور انہوں نے بغیر کسی سیاسی تفریق کے اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بلدیاتی نمائندگان نے لارڈ میئر بلدیہ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ 2019 ء کو مسترد کرنے کا اعلان کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ 2019 نامنظور کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں تمام ڈپٹی میئروں سمیت یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلروں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کے میئر اور دیگر بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی۔ بعدازاں مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین پنجاب اسمبلی بھی شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں