ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا موچی گیٹ رمضان بازار کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 21 مئی 2019 17:53

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء)ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے موچی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا،انہوں نے رمضان بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اورپھلوں و سبزیوں کے کائونٹرز پر کوالٹی اور معیار کو چیک کیا،انہوں نے آٹا کی مقدار ، وزن اورمرد و خواتین کے کائونٹرز کو بھی چیک کیا،اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرعامر شفیق نے سبز ہ زاراور گلشن راوی رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے فیئر پرائس شاپ پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا،انہوں نے بازار میں چینی وآٹا کے پوائنٹس کو چیک کیا اورکہا کہ با زار میں چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود اوربازار مکمل طور پر فنکشنل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں