شدید گرمی اور روزے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا 8گھنٹے طویل 3 اضلاع کا دورہ

منگل 21 مئی 2019 23:32

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شدید گرمی اور روزے کے باوجود تقریباً 8گھنٹے طویل 3 اضلاع سرگودھا، جھنگ اور چنیوٹ کے دورے کئے،وزیراعلیٰ نے بغیر آرام کئے صبح سے شام تک تینوں اضلاع میں مختلف ادارے وزٹ کئے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں،وزیراعلیٰ نے سرگودھا اورچنیوٹ میں رمضان بازاروں کا معائنہ کیا جبکہ سرگودھا میں ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے،وزیراعلیٰ نے جھنگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں پناہ گاہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،وزیراعلیٰ جھنگ میں دارالامان بھی گئے اور بچیوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے بچیوں کو ایک لاکھ روپے عیدی دینے کا بھی اعلان کیا،وزیراعلیٰ نے سرگودھا، جھنگ اور چنیوٹ کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا اور کئی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا،وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش بھی دی، وزیراعلیٰ پنجاب کو سرگودھا اور چنیوٹ کے سستے رمضان بازارو ں کے دوروں کے دوران وہاں موجود لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ کو درخواستیں بھی دیں،وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں