ایک بشر دو پودی؛ مہم کے تحت سے کل سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر 20 ہزار مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے

خیابان فردوسی میں ایک ہزارامرود کے پودے لگائے جائیں گے ، جاوید حامد

ہفتہ 17 اگست 2019 17:22

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی صاف و سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام زونز میں ایک بشر دو پودے مہم کے تحت کل بروز اتوار صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پی ایچ اے کی جانب سے پودے مفت دیئے جائیں گے۔ڈائریکٹرپی ایچ اے زون ون جاوید حامد نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے صاف و سرسبز پاکستان پروگرام کے سلسلہ میں لاہور میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پی ایچ اے کی طرف سے عوام کوآج بروز اتوار صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک لاہور کے مختلف پوائنٹس پر 20 ہزار مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے جس میں ہر طرح کے پودے شامل ہونگے جبکہ خیابان فردوسی میں ایک ہزارامرود کے پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے اب لاہور میں پھلدار درخت بھی لگائے جارہے ہیں جس کا مقصد فضا کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ سائے سمیت انسانوں کو پھل بھی میسر ہو سکے اور پر ندوں بھی واپس آ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے لاہور میں پارکوں سمیت دیگر جگہوں پز بیس ہزارسے زائد بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں پلازہ ‘ جوہر ٹائون‘ دبئی چوک علامہ اقبال ٹائون‘ آزادی چوک‘ ٹیکسالی گیٹ‘ شالا مار‘ جی ٹی روڈ‘ قائد اعظم انٹر چینج‘ مون مارکیٹ گلشن راوی‘ لبرٹی چوک‘ فیصل آباد‘ خیابان جناح روڈ نزد شوکت خانم ہسپتال‘ ہمدرد چوک ٹائون شپ‘ جیلانی پارک سمیت دیگر جگہوں پر مفت پودے فراہم کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایاکہ پی ایچ اے نے بی او آر سوسائٹی جوہرٹائون لاہور میں قدرتی تتلی گھر بھی بنا رکھا ہے جس میں عوام نے دیکھنے کے بعد پی ایچ اے کی جانب سے اس کاوش کو سراہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں