ملک گیر شجر کاری کا پروگرام’’ پلانٹ فار پاکستان ‘‘عمران خان کا انقلابی اقدام ہے،ملک کرامت علی کھوکھر

ملکی معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ایم این اے کی گفتگو

ہفتہ 24 اگست 2019 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ ملک گیر شجر کاری کا پروگرام پلانٹ فار پاکستان عمران خان کا انقلابی اقدام ہے جبکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت، جبکہ ایل او سی کے اندر ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے پاس ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے، ابھی بھی اقتدار کی ہوس میں مبتلا بعض رہنما ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہارملک کرامت علی کھوکھرنے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم دن رات کوشاں ہے۔ ملک اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، کچھ ہی عرصے میں قوم ایک بڑی تبدیلی دیکھے گی، ملک کرامت علی کھوکھرنے مزیدکہا کہ ملکی معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں