ملک اور قوم کو لو ٹنے والے مظلو میت کا ڈرامہ ر چا رہے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

بلاو ل بھٹو مظلومیت کاڈرامہ رچانے کی بجائے اپنے والد کو کہیں کہ وہ لو ٹی گئی قومی دو لت واپس کر ے

پیر 26 اگست 2019 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پیپلز پار ٹی اور ن لیگ اپنے سیاہ کر تو توں کے باعث عوام میں اپنی مقبو لیت کھو چکی ہیںملک اور قوم کو لو ٹنے والے مظلو میت کا ڈرامہ ر چا رہے ہیںشر یف فیملی اور آ صف زرداری فیملی ملک سے لو ٹی دو لت واپس کر دیں تو وہ جیل سے رہا ہو سکتے ہیں ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹنے والے لیڈر نہیں قومی غدار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بلاو ل بھٹو مظلومیت کاڈرامہ رچانے کی بجائے اپنے والدگرامی کو کہیں کہ وہ لو ٹی گئی قومی دو لت واپس کر ے۔ سابق حکمرانو ں نے انتہا ئی ہوشیاری سے کرپشن کر کے ملک کی بنیادیں کھو کھلی کیں۔سا بق حکمرانو ں کی تعینا ت بیور کر یسی حکومت کو بد نام کر نے کیلئے نا کا م حر بہ استعما ل کررہی ہے محکمو ں میں مو جود زر داری اور شر یفو ں کے ہمدر د ملک سے غداری کا مظاہرہ نہ کر یں انہو ں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پار ٹی کا سیا ست سے ہمیشہ کیلئے کردار ختم ہو چکاہے دو نو ں جماعتو ں کی لو ٹ ماراور کر پشن سامنے آ نے پر عوام ان سے نفر ت کر تی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں