پنجاب گورنمنٹ آرکیٹیکچر انجینئرنگ اور ڈیزائننگ کو کالج کی سطح پر فروغ دے گی،راجہ یاسرہمایوں

بدھ 13 نومبر 2019 19:48

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی اوریوای ٹی ٹیکسلا کے اشتراک سے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کے عنوان پرSiFive ٹیک سمپوزیم پاکستان کا انعقاد کیا گیا۔جس میں صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسرہمایوں سرفراز، چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پروفیسرڈاکٹر فضل احمد خالد،وائس چانسلریو ای ٹی لاہورپروفیسرڈاکٹر سید منصورسرور،چیئرمین RISC-Vفاؤنڈیشن اورچیف آرکیٹیکٹSiFiveڈاکٹر کرسٹ،صدر SiFiveڈاکٹر نوید شیروانی،سی ای اوSiFive چائنہ تھامس ژو، سی ای او لیمپرومیلن ڈاکٹر صباحت رفیق،وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورڈاکٹر اطہر محبوب،سابقہ ڈی سی لاہور کامران لاشاری اورسابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقصد RISC-V،سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں جدید انقلاب،SiFiveکی ورٹیکل ڈومین میں نئی ایجادات،RISC-Vسافٹ ویئرایکوسسٹم،SoC IP ایکوسسٹم کا ڈیزائن شیئراورعالمی مواقع کے حوالے آگاہی دینا تھا۔تمام ڈومینز اوپن انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکچرہیں جس نے صنعت میں ایک انقلاب پیدا کردیا ہے اور تیزی سے اپنے ایکو سسٹم میں اضافہ کر رہی ہے۔راجہ یاسرہمایوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ آرکیٹیکچرانجینئرنگ او ڈیزائننگ کو کالج کی سطح پر فروغ دے گی۔

اسکے کورس متعارف کرائے گی تاکہ آرکیٹیکچرکے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ انجینئرتیار ہوسکے۔اس سلسلے میں حکومت کالجز اور یونیورسٹیوں کی سرپرستی کرے گی۔چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پروفیسرڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ تعمیرات کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصدکے لیے SiFive اور لیمپرو میلن کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

ہم یونیورسٹیز اور کالجز کی سطح پر آرکیٹیکچر کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور مدد کریں گے۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے کہا کہ یونیورسٹی SiFive اور لیمپرو میلن سے قریبی تعاون کی توقع رکھتی ہے تاکہ یو ای ٹی میں آئی سی ڈیزائن اور ٹیسٹنگ کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت میسر ہوسکے۔ڈاکٹرنوید شیروانی نے بتایا کہSiFive،RISC-V فن تعمیر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سافٹ ویئرکوبزنس اور ٹیکنالوجی ماڈل کے ساتھ جوڑ کر چِپ ڈیزائن میں انقلاب لا رہا ہے۔ ڈاکٹر صباحت اور تھامس ژو نے بتایا کہ SiFiveاور دوسرے چپ ڈویلپرزکو ہزاروں انجینئرز کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں