طبی طورپر مستحکم ہوتے ہی نوازشریف لندن کیلئے روانہ ہوجائینگے‘ ڈاکٹرعدنان

نواز شریف کا سفر ان کی حالت بہتر ہونے سے مشروط ہے‘ ذاتی معالج

اتوار 17 نومبر 2019 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنا ن نے کہاہے کہ نوا زشریف علاج کیلئے 48گھنٹے کے اندر بیرون ملک روانہ ہوں گے ،طبی طورپر مستحکم ہوتے ہی نوازشریف لندن کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف مکمل طبی سہولتوں کے ساتھ سفر کے لئے روانہ ہوں گے ،میڈیککل ٹیم بھی نوازشریف کے ساتھ ہو گی ،نواز شریف کا سفر ان کی حالت بہتر ہونے سے مشروط ہے،نواز شریف تمام سہولیات اور میڈیکل سٹاف سے آراستہ ائیر ایمبولینس میں سفر کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں