اپوزیشن ملک و قوم کو ترقی ’ خوشحالی اور فلاح و بہود میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے،ملک کرامت علی کھوکھر

ملکی معیشت مستحکم ہونے سے معاشرہ کے ہر طبقہ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں،پی ٹی آئی ایم این اے کی گفتگو

جمعرات 21 نومبر 2019 13:05

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ ملکی قومی خزانے کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس کے معاشرہ کے ہر طبقہ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن ملک و قوم کو ترقی ’ خوشحالی اور فلاح و بہود میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارملک کرامت علی کھوکھرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک وڑن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کو عوام کے تمام مسائل کا ادراک ہے اور وہ خلوص نیت سے ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں اس ضمن میں انہوں نے حال ہی میں غریب اور نادار لوگوں کے لیے دستر خوان کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات اور خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی انسان بھوکا نہ سوئے اور اس کو مکمل غذائیت سے بھرپور خوراک میسر آسکے کیونکہ پاکستان میں بچوں کی اکثریت غذائی قلت کا شکار ہے اور حکومت نے بیڑا اٹھایا ہے کہ اس غذائی قلت کو دور کرکے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں