طلبااور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

منگل 10 دسمبر 2019 17:36

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹائون‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور یونیک ہائی سکول‘ سبزہ زار کالونی‘ملتان روڈ‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ کالج آف کامرس‘354سمن آباد‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘نواز شریف ماڈل گرلز ہائی سکول‘ نکلسن روڈ‘لاہور‘دی سپرٹ سکول‘ مدینہ کیمپس‘ باغبانپورہ‘ لاہور اورتعمیر ملت کیمبرج سکول‘ فاروق پارک‘باغبانپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 725تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں