پنجاب بھرمیں846ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق932زخمی ہوئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں846روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں08افراد جاں بحق جبکہ932افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔394معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 382ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 26مسافر426اور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ211ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت215متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 72حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان63حادثات میں66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل940متاثرین میں761مرد اور179خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں170افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور502افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ268زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں692موٹر سائیکلز،103آٹو رکشے،83موٹر کاریں،25وین12مسافربسیں،19ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں