وکلاء تنظیموںکاپی آئی سی معاملے پر لاہورہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ
پولیس کے کردار پر تحفظات ہیں،شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ،تمام بارز کے عہدیداروں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جسے ہر طرح کے فیصلے کا اختیار دیدیا گیا ‘اجلاس میں فیصلہ گرفتار وکلاء کو بلاتاخیر ررہا کیا جائے ورنہ احتجاج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ‘ احسن بھون کاخطاب
جمعرات 12 دسمبر 2019 21:03
(جاری ہے)
اجلاس میں محمد احسن بھون ، اعظم نذیر تارڑ ، عابد ساقی ، طاہر نصر اللہ وڑائچ ، شمیم الرحمن ملک ، شاہ نواز اسماعیل ، چوہدری غلام سرور نہنگ سمیت دیگر عہدیداران اوروکلاء شریک ہوئے ۔
اجلاس میں محمد احسن بھون نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تمام وکلاء برادری نہ صرف اس پر رنجیدہ ہے بلکہ اس میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ واقعہ میں فائرنگ کرنے والے اور پولیس وین کو آگ لگانے والے چند ایک وکلاء اگر وہ بار ممبرز ہیں ان کے خلاف انضباطی کاروائی ضرور کی جائے گی۔انہوں نے کہا اس افسوسناک وقوعہ کا واحد محرک ڈاکٹرعرفان نامی ینگ ڈاکٹرز کا لیڈر ہے جس نے وکلاء برادری کے بارے میں انتہائی اشتعال انگیز نفرت بھری اور تضحیک آمیز تقریر کر کے نہ صرف پی آئی سی لان میں موجود شرکاسے داد لی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا ۔ جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ وکلاکا جلوس مال روڈ اور جیل روڈ تک مارچ کر کے پی آئی سی گیا مگر کسی جگہ پر پولیس نے اسے روکنے کی کوشش نہ کی بلکہپی آئی سیپہنچنے پر جب دونوں فریقین نے خشت باری شروع کر دی تب بھی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس اندوہناک واقعہ کے حوالہ سے ہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس سازش کے اصل محرکات سامنے آ سکیں۔انہوں نے نوجوان وکلاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں ہر لمحہ اس پیشہ سے وابستہ عزت اور تکریم کی حفاظت کرنا چاہیے۔ وکلااور ڈاکٹرز کسی بھی معاشرہ کے مہذب ترین پیشے ہیں اور ان کے درمیان اس طرح کا واقعہ قابل افسوس ہے۔ اس کے بعد باہمی مشاورت سے طے کیا گیا کہ وکلابرادری جذبات میں آ کر کوئی سخت اقدام اٹھانے کی بجائے قانونی طریقہ کار اپنائے گی۔ یہ طے کیا گیا کہ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنے ادارہ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں جس میںعدالت کے سامنے اصل حقائق پیش کیے جائیں اور دو جھوٹی اور دروغ گوئی پر مبنی ایف آئی آرزکی بنیاد پر جن وکلاء کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر لاہور کے مختلف تھانوں میں محبوس کر دیا گیا ان کی رہائی اور طبی معائنہ کے احکامات لیے جائیں اور بدنیتی پر مبنی پر ان ایف آئی آرزکو ختم کروایا جائے۔ اجلاس میں لاہور پولیس کے پر تشدد رویہ کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا وکلاپر قائم جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔اجلاس میں اس سلسلہ میںایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران پر مشتمل ہے۔ اجلاس نے ایکشن کمیٹی کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی بابت ہر قسم کی معاملات ایکشن کمیٹی طے کرے گی۔محمد احسن بھون نے مطالبہ کیا کہ گرفتار وکلاء کو بلاتاخیر ررہا کیا جائے ورنہ یہ احتجاج بڑھ بھی سکتا ہے جو پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا