پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد المیعاد خام مال سے جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری کوسیل کر کے 5 ہزار کلو مال برآمد کر لیا

ناقص اجزا ء سے جعلی چاکلیٹ بنا کر معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی‘ ڈی جی عرفان میمن

منگل 21 جنوری 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد المیعاد خام مال سے جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری کوسیل کر کے 5 ہزار کلو مال برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فضیلہ کالونی لوہا بازار میں النور ٹریڈرز پر چھاپہ مار کر سیل کیا گیا2 ہزار 60 کلو مضر صحت آئل،1200کلو نمک، 500کلو کوکوا پاڈر،1500 کلو مصنوئی مٹھاس ،ایک گرائنڈنگ مشین، دومکسچر مشینیں اور ایک پیکنگ مشین بھی ضبط کر لی ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق چاکلیٹ اور سنیکس کی تیاری میں مصنوعی ذائقوں اور گندے آئل کا استعمال کیا جاتا تھا،ناقص اجزا ء سے جعلی چاکلیٹ بنا کر معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی۔انتہائی ناقص نمک کو بھی غلط ایڈریس والی جعلی پیکنگ لگا کر سپلائی کیا جا رہا تھا۔انہوںنے بتایا کہ ویجی لینس سیل نے دوردراز علاقوں میں سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں