توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین پی آر اے کو نوٹس جاری ،جواب طلب

جمعرات 20 فروری 2020 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی سی بی کے قائمقام چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی میںرجسٹرڈ ہیں ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 2015اور2016ء کے دوران سروسز ٹیکس کی وصولی کے لئے 52 کروڑ 88 لاکھ سے زائد رقم کے سروسز ٹیکس وصولی کے نوٹس ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک فیصلے کی روشنی میں کرکٹ بورڈ پر سروسز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ٹیکس نوٹس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔جس پر فاضل عدالت نے 12 جون 2019 کو درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین پی آر اے کو ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال فاضل عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ استدعاہے کہ حکم عدولی پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں