شر یف فیملی صر ف اقتدار کیلئے کچھ عر صہ پاکستان میں گزارتی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

بلاو ل بھٹو زرداری کی چیخ و پکار اپنے با پ کی کر پشن بچانے کیلئے ہے‘چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی

ہفتہ 22 فروری 2020 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شر یف فیملی صر ف اقتدار کیلئے کچھ عر صہ پاکستان میں گزارتی ہے،نواز شریف ‘ شہبا ز شریف کے بعد مریم صفدر اعوان اور حمزہ شو باز کا بھی پاکستان میں دل نہیں لگ رہا،بلاو ل بھٹو زرداری کی چیخ و پکار اپنے با پ کی کر پشن بچانے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ شر یف فیملی کے پاکستان میں موجود ننھے منھے اورروٹی کو چو چی کہنے والے اپنے بڑو ں کی جدائی پر بہکی بہکی با تیں کر رہے تاکہ کو ئی ان پررحم کرتے ہو ئے انہیں بیرو ن ملک جانے کی اجا ز ت دیدے۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت کے خلا ف بننے والے اتحاد ہواکا جھونکا ثا بت ہوئے تحریک انصا ف نے ملک کو مشکل حالا ت سے نکا ل لیا ہے اب خو شحا لی کا دور شرو ع ہو نے والے ہے بلاو ل بھٹو اپنے با پ اور خاندان کی کر پشن بچانے کیلئے ناکام حر بے استعما ل کررہے ہیں جن لو گو ں نے ملک اور قوم کاپیسہ با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹا آ ج ان کے پیٹ میں مرو ڑ اٹھ رہے ہیں کہ ہم کیسے احتسابی شکنجہ میں آ گئے۔

تحریک انصا ف کی حکومت اللہ کے فضل وکرم سے پانچ سا ل پورے کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں