ڈپٹی کمشنر جہلم کا کورونا وائرس کے خلاف انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپا نے کورونا وائرس کے لیے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منشا سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جیل ہذا میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ وتدراک کے لیے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد اوراس ضمن میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سیف انور جپانے جیل میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قائم کئے گئے الگ قرنطینہ سنٹر اورکورونا وائرس کی علامات ظاہر کرنے والوں کے لیے ائیسولیشن رومز کا بھی وزٹ کیا۔انھوں نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے جیل کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کئے گئے بینرز اوراسیران ملازمین کے لیے ہاتھ صاف کرنے کے لیے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل میں داخلے کے وقت تمام اسیران و ملازمین کا تھرمل گنیز سے ٹمپریچر چیک کرنے اور ہاتھ سینٹزز سے صاف کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پرجیل سے متصل بلڈنگز کی تمام بارکس کے صحن،وارڈز،سٹاف کالونی،وارڈر لائنز اور سرکاری رہائش گاہوں کو کلورین سے دھویا گیاتھا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں