مونس الٰہی کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو 7 وینٹی لیٹرز کا عطیہ

ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف اور طبی عملہ اپنی جان پر کھیل کر اس موذی مرض کا مقابلہ کر رہے ہیںان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں :چودھری مونس الٰہی

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی نے گجرات میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو 7 وینٹی لیٹرز کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اس موذی مرض کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے ۔

ہسپتالوں میں مزید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں سات وینٹی لیٹرز کو آپریشنل کر دیا گیا تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں خاص کر ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف اور طبی عملہ جو اپنی جان پر کھیل کر اس موذی مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں ہم انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کہ بتائے ہوئے حفاظتی تدابیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں اور آپس میں معاشرتی فاصلہ ضرور قائم رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں