ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے خصوصی اقدامات جاری

پیر 6 اپریل 2020 23:50

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں صفائی قائم رکھنے اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے نامور اداکار و گلوکار یاسر اختر اور علی حیدر نے بھی شہریوں کے لیے خصوصی پیغامات ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے شہریوں کو صفائی برقرار رکھنے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

اداکارر و گلو کار یاسر اختر اور علی حیدر کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہوں نے شہریوں سے صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کے ساتھ تعاو ن کرنے کی بھی اپیل کی۔ اداکار و گلوکار یاسر اختر کا کہنا تھا کہ صفائی کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے اسپتالوں اور شاہراہوں کی کلورین ملے پانی سے دھلائی کر رہا ہے اور کورونا جیسی وبا میں خصوصاً سینیٹری ورکرز کا شہر میں کام تعریف کے قابل ہے۔

مزید علی حیدر کا کہنا تھا کہ ادارہ ہر حال میں شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم میں سر گرم عمل ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھیں اورذمہ دار شہری ہونے کے ناتے کچرا کوڑے دان میں ڈالیں۔کورونا وائرس کے پھیلاوٴْاور اس سے ممکنہ بچاوٴْ کے لیے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاوٴْ کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اوراس سلسلہ میں شہر بھر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1139 یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں