جے آئی یوتھ کے نوجوان روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں‘ذکر اللہ مجاہد

آٹا اور چینی سکینڈل میں ملوث حکومتی کابینہ کے افراد کی وزارتیں تبدیل کرنا آئین اور قانون کے ساتھ مذاق ہے

منگل 7 اپریل 2020 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان روزانہ کی بنیاد پر لاک ڈاؤن سے متاثر مستحق افراد کے گھروں میں روزانہ کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا، کچی سبزیاں اور اینٹی کورونا وائرس سامان فیس ماسک، صابن اور سینیٹائرز پہنچارہے ہیں۔ گلشن راؤی میں دیہاڑی دار اور سفید پوش 300 خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام گلشن راؤی میں لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دار اور سفید پوش گھرانوں میں کھانے کی ترسیل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل، سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر قدیر شکیل سمیت دیگر جے آئی یوتھ لاہور کے زونل امراء سمیت بڑی تعداد میں جے آئی یوتھ نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خلاف جماعت اسلامی کی آگاہی اور رجوع الی اللہ مہم کو گلی محلوں کی سطح پر چلا رہے ہیں اور عوام تک اینٹی کورونا سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک و قوم کورونا وبا کی وجہ سے بنا مسائل اور بحرانوں کا شکار ہوچکے ہیں تو دوسری حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ عوام کی داد رسی کیلئے عملی طورپر میدان میں نکلنے کی بجائے اپنا مال پانی جمع کرنے کے چکر میں ذخیرہ اندوزی کر کے عوامی کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی سکینڈل میں بے نقاب ہونے والے حکومتی کابینہ کے افراد کی وزارتیں تبدیل کرنا آئین اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی مافیا کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل جے آئی یوتھ خدمت کے اس کام میں جماعت اسلامی کے ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے پی پی 151 کے صوبائی امیدوار اور جے آئی یوتھ کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلشن راوی کے غریب اور مستحق 300 خاندانوں کو روانہ کی بنیاد پر راشن اور کھانے پینے کی اشیا ء فراہم کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں