حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کا حقیقی ریلیف عوام تک منتقل کری: راجہ عدیل

پٹرول کی قیمت میں7.02روپے کمی ،پٹرولیم لیوی ٹیکس میں6.20پیسے اضافہ عوام سے زیادتی ہے ، تاجر رہنما

پیر 1 جون 2020 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باعث پٹرولیم کے باعث پٹرولیم کی قیمتوں میں7.02روپے کمی کے بعد پٹرولیم لیوی ٹیکس میں 6.20روپے مزید اضافہ کو عوام سے زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس میں مسلسل اضافہ کرکے پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقوامی کمی کے ریلیف میں ڈنڈی مار رہی ہے انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کا حقیقی ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے اور پٹرولیم لیوی ٹیکسوں میں اضافوں کو فی الفور واپس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے فی یونٹ اضافہ سے عوام پر 162ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ ڈالنے اور نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب بجلی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ ہوشربا اضافے کیے جاتے رہے ہیں انہوںنے کہ مہنگی بجلی سے تیار ہونے والی مہنگی پیداوار کے باعث اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیںجبکہ ملک میں بھی اشیاء مہنگی ہونے سے ہوشربا مہنگائی ہورہی ہے اس لیے حکومت صنعتی و تجارتی مقاصد کیلئے فی الفور فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں سابقہ اضافوں کو واپس لے کر پٹرولیم مصنوعات کے تناسب سے نئی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں