مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف ویلفیئر ونگ کا علی امتیازوڑائچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 2 جولائی 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فواد رسول اور سیکرٹری اطلاعات نشتر ٹائون چوہدری محسن مزمل کی قیادت میں پارٹی وفد نے ڈی ایچ اے میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیازوڑائچ کی والدہ اور کماہاں میں جوائنٹ سیکرٹری نشتر ٹائون تنویر خان میوء کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندانوں کیلئے صبر کی دعاء کی، وفد میںراناساجد ، شاہد عمران بھٹی اور چوہدری فرقان گجرسمیت دیگرہنماء بھی مو جود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں