نتالیہ نجم نے پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا،حناپرویز بٹ

منگل 4 اگست 2020 13:54

نتالیہ نجم نے پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا،حناپرویز بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) کم عمر طلبہ نتالیہ نجم کو پیروڈیک ٹیبل اسمبل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نتالیہ نجم نے پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔انہوں نے کہا کہ نتالیہ نجم نے چالیس روز میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا،پاکستان کی ہونہار بچی نتالیہ نجم نے پوری دنیا کو ایک پازیٹو مسیج بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی کم عمر بچی کو سے اعزاز سے نوازا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں