دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ : دیا مر گلگت بلتستان کے لئے ہزاروںملازمتوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا
۹گریڈ 6 سے 16 تک کی 124 اسامیاں مشتہر ، اِن اسامیوں پر صرف ضلع دیا مر گلگت بلتستان کے لوگ بھر تی کئے جائیں گے گریڈ 14 سے 20 تک کی 179 اور سکیورٹی کی 317 اسامیا ں بھی مشتہر ، اِن اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی
اتوار 20 ستمبر 2020 21:30
(جاری ہے)
اِن اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا اور گلگت بلتستان کے اہل افراد کو ترجیح دی جائے گی،کیونکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کو ترجیحی درجہ حاصل ہے ۔
مقامی لوگوں کو ترجیحی طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی آباد کاری اور مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت آب نوشی ،آبپاشی ، تعلیم اور صحت کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے 44ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں ۔کیڈٹ کالج چلاس بھی تکمیل کے قریب ہے جس سے مقامی طالب علموں کو اعلیٰ درجے کی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی ۔علاوہ ازیںپراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوںکی بجلی کی ضررویات پوری کرنے کے لئے تین میگاواٹ کا تھک ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ بھی بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر ، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے ۔ یہ منصوبہ دریائے سند ھ پر تربیلا ڈیم سے تقریبا ً315 کلومیٹر بالائی جانب جبکہ گلگت سے تقریباً180 کلو میٹر اور چلاس شہر سے 40کلو میٹر زیریں جانب تعمیر کیا جارہا ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑفٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500میگاواٹ ہے اور یہ ملک کی اقتصادیات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔منصوبے کی بدولت پاکستان میں انسانی وسائل کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ پراجیکٹ کی تعمیر سے انجینئرز اور دیگر سٹاف کے لئے 16 ہزار500 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گےلاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار