لاہور پولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین واردات میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

ایک روز میں سنگین جرائم میں ملوث 16 اشتہاری ملزمان ، سنگین وارداتوں میں ملوث 04 گینگ ،زیادتی کے 02 مختلف واقعات میں دو ملزمان کو گرفتار

منگل 22 ستمبر 2020 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) سی سی پی او لاہور محمدعمر شیخ کی ہدایت پر لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں سنگین جرائم میں ملوث 16 اشتہاری ملزمان ، سنگین وارداتوں میں ملوث 04 گینگ کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا اورکرایہ داری ایکٹ پر 02، ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح زیادتی کے 02 مختلف واقعات میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں