پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن جماعتو ں کو اب بھی دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا نعروں کا سامنا ہے‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

منگل 22 ستمبر 2020 13:43

پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، فوج کو سیا ست میں نہ گھسیٹا جائے، نواز شریف کو اداروں پر وار کرنے کی بجائے انکا احترام کرنا چاہئے،اپوز یشن جماعتو ں کو اب بھی دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا نعروں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی طویل جدوجہد سے عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ کرپٹ ٹولے سے ہے، تحریک انصاف نظریاتی اصولی اور جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جمہوریت کے روپ میں آئین و قانون اور ملک کے معتبر ترین اداروں کے تقدس کو پامال کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ نواز شر یف اداروں پر تنقید کر نے کی بجائے ملک میں وا پس آ کر عدالتو ں میں اپنی بے گناہی ثا بت کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں