مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان دشمنی کامظاہرہ کیا‘سمیرا ساہی

بدھ 30 ستمبر 2020 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان دشمنی کامظاہرہ کیا،چوہدری پرویز الٰہی نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کیا تاکہ ان کا احساس محرومی دور کیا جائے،(ن) لیگ کے دور میں کسان بار دانے کیلئے لائنیں لگاتے تھے لیکن پرویز الٰہی کے دور میں ایسا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف اور ن لیگ والوں کو کسان پسند نہیں ، 1990 میں نواز شریف نے سب سے پہلے کسانوں کا پانی بند کیا۔انہو ں نے کہاکہ پورے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ق زندہ ہے، اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو ترقی کا پہیہ وہیں سے چلے گا، جہاں سے رکا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں