پنجابی ، سندھی اور بلو چی عوام نے اپوز یشن بیانیہ کو مسترد کر دیا‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جلسو ں میں شرکت کیلئے مسترد جماعتو ں نے عوام کو بر یانی اور قیمہ نان کا لالچ دیا جسے عوام نے مسترد کردیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پنجابی ، سندھی اور بلو چی عوام نے اپوز یشن بیانیہ کو مسترد کر دیا،ملک اور قوم کو لوٹنے والے ہر گلی محلے بھی جلسے کر یں تب بھی انہیں کر پشن اور لوٹ مار کا حسا ب دینا پڑے گا،جلسو ں میں شرکت کیلئے مسترد جماعتو ں نے عوام کو بر یانی اور قیمہ نان کا لالچ دیا جسے عوام نے مسترد کردیا۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہاکہ گوجرانوالہ اور کراچی میں پاور شو کامیا ب بنانے کیلئے اپوز یشن جماعتو ں نے اربو ں روپے خر چ کیے، کو ئٹہ میں بھی عوام کو قیمہ نان اور بر یانی کا لا لچ دے کر جلسہ میں لانے کی کو شش کی گئی جسے غیور بلو چی عوام نے مستر د کردیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ نواز شر یف کو وا پس لا کر جیل میں ڈالنے والا وزیراعظم عمرا ن خان کا بیان پوری قوم کی آواز ہے نوازشر یف اور زرداری فیملی سے ملک اور قوم کی لو ٹی دو لت کی واپسی پوری قوم کا مطا لبہ اور پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو خاندانو ں کی سیا ست کاملک سے ہمیشہ کیلئے خا تمہ کردیاہے کل تک ایک دو سرے کو گا لیا ں نکالنے والے اور سڑکو ں پر گھسیٹنے کی با تیں کر نے والے آ ج اپنی کر پشن اور لو ٹ مار بچانے کیلئے ایک ٹرک پر سوار ہو گئے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کے خا تمے کی با تیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رکھتے ہیں یہ دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مد ت بھی پوری کرے گی اور ہر چور لٹیرے کااحتسا ب بھی کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں