13مذہبی جماعتوںکادینی مدرسہ میںدہشت گردی کیخلاف شدیداحتجاج

پشاورمدرسہ میںدہشت گردی اسلام وپاکستان دشمنوںکی ہی کارستانی ہے : تحفظ ختم نبوت الائنس تمام ترمذہبی دہشت گردی میں,,را،،قادیانی ملوث ہیں : پیرسلمان منیر،علامہ ممتازاعوان

منگل 27 اکتوبر 2020 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست پیرسلمان منیرکنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جے یوآئی کے رہنماحافظ حسین احمدجے یوپی کے رہنماسردارمحمدخان لغاری ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی( ایم پی اے )جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرئوف ملک مجلس احرار اسلام کے نائب امیرسیدمحمدکفیل شاہ بخاری مسلم لیگ علمائومشائخ کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدنعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے رہنمامولانامحمدحنیف حقانی،مفتی عاشق حسین ملت جعفریہ کے رہنماعلامہ قاسم علی قاسمی نقوی چاروںمسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی جماعت نقشبندیہ پاکستان کے رہنماپیرطارق محمودنقشبندی، مولانامحمداسلم ندیم نقشبندی عالمی تحریک اتحادبین المسلمین کے امیرمولانامحمدزبیرورک اورالائنس کے ترجمان قاری محمدمنسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںپشاور کے قریب ایک دینی مدرسہ میںہونے والی دہشتگردی میںقیمتی انسانی جانوںکے ضیاء اوردرجنوںافرادکے شدیدزخمی ہونے پرسخت احتجاج کیاہے اورکہاہے کہ المیہ آرمی پبلک سکول کے بعددوسرے دینی تعلیمی ادارے پردہشتگردانہ حملہ ملکی تاریخ کی بدترین دہشتگردی اورانتہائی المناک ہے جس پرپوراملک سوگواروسراپااحتجاج ہے انہوں نے مزیدکہاکہ وطن عزیزمیںتمام ترمذہبی دہشتگردی کے واقعات میںبھارتی خفیہ ایجنسی ,,را،،اورانکے آلاکارقادیانی ملوث ہیںجوملکی امن وسلامتی کوتباہ کرنے پرتلے ہیںان حالات میںتمام اسلام پسندومحب وطن عناصرپریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ متحدہوکروطن وامن دشمنوںکے تمام ترعزائم ومزموم ارادوںکوخاک میںملادیں۔

(جاری ہے)

آخرمیںدینی رہنمائوںنے مطالبہ کیاکہ دہشتگردی کے ذمہ دارمجرموںکوجلدسے جلدگرفتارکرکے اُنہیںکیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں