پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں قائم تقریب میں گورنر پنجاب مہمان خصوصی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:38

لاہور۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قومی سطح کے چوتھے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمزچیلنج -2020 کے فاتحین اور شرکامیں نقد انعامات، اسناداور ڈیزاسٹر رسپانس کٹیں تقسیم کیں۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب والنٹئر سروسز اوورسیز اورپنجاب ایمرجنسی سروس کے تعاون سے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ،ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر،نمائندہ کنٹری ڈائریکٹروالنٹری سروسز اورسیزپاکستان برکت علی خان،مسٹر محمد آصف چشتی ہیڈ آف آپریشنزاینڈ فنانس والنٹری سروسز اورسیزپاکستان کے علاوہ چوتھے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز چیلنج2020-میں حصہ لینے والی 39ٹیموں کے شرکاسمیت سینئر ریسکیو افسران و دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے زندگیاں بچانے، سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے عوامی سطح پر بیداری پیداکرنے، کوویڈ19- کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم میں ریسکیورضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں