عمران خان اپنے ہر سیاسی مخالف کو جیل میں ڈال رہے ہیں‘عمران گورایہ

پاکستان کو شہبازشریف اور پنجاب کو حمزہ شہباز کی شدید ضرورت ہے‘ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

پیر 18 جنوری 2021 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم شہبازشریف سے خوفزدہ ہیں،عمران خان اپنے ہر سیاسی مخالف کو جیل میں ڈال رہے ہیں،پاکستان کو شہبازشریف اور پنجاب کو حمزہ شہباز کی شدید ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ کیس نے تبدیلی سرکار کو بھرے بازار میں ننگا کردیا ۔شہازشریف اور حمزہ شہباز کی کی رہائی اب زیادہ دور نہیں،عوام کو شہبازشریف اور حمزہ شہبازسے زہادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا۔مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو تبدیلی سرکار کے عذاب سے نجات دلائے گی۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو قائد نوازشریف سے وفادری کی سزا دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں