ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک

پیر 18 جنوری 2021 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑی کارروائی کی اور ڈائیوو ٹرمینل کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹرمینل کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں